جرائم و حادثات

بلو ٹوتھ ائیر فون پھٹ جانے سے ایک شخص کی موت

جئے پور _ بلوٹوتھ  ائرفون پھٹنے سے ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ جمعہ کو راجستھان کے ضلع جے پور کے چومو میں پیش آیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت ادے پور گاؤں کے راکیش نگر کے طور پر کی ہے۔  بلو ٹوتھ اس وقت پھٹ پڑا جب راکیش ایئر فون کے ذریعے  بات کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی  وہ بیہوش ہو گیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ راکیش کی  علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  ائرفون پھٹ جانے کے بعد راکیش کو دل کا دورہ بھی پڑا ۔اسی وجہ سے راکیش کی موت ہوگئی۔یہ ملک میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button