کورٹلہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ _ نوجوان کا بھیجہ سڑک پر گر پڑا

کورٹلہ _ کورٹلہ کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ میں نوجوان کا بھیجہ سڑک پر گر پڑا۔تفصیلات کے مطابق کورٹلہ منڈل کے پپری گاوں سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ سرینواس دبئی میں ملازمت کے لئے  اپنی ویزا کے سلسلہ میں موٹر بائیک پر جگتیال گیا تھا اور جگتیال سے واپسی کے دوران کورٹلہ کے بومنا روڈ پر اس کی بائیک آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں سرینواس کے سر کا سامنے کا حصہ شدید زخمی ہوگیا۔اور بھیجہ نکل کر سڑک پر گر پڑا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے