جرائم و حادثات

فرارہونے کی کوشش۔ حیدرآباد میں ملزم نے پولیس اسٹیشن سے چھلانگ لگادی

حیدرآباد: پولیس اسٹیشن سے فرارہونے کی کوشش میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ایس آرنگرپولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ دو روز قبل پولیس نے امیرپیٹ علاقہ سے ایک عادی ملزم کرشنا کو حراست میں لیا تھا اس پرعصمت ریزی کی کوشش کا مقدمہ درج تھا۔ اسے پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیش لایا گیا۔ کل دوپہرملزم نے فرارہونے کی کوشش میں پولیس اسٹیشن کی دوسری منزل سےچھلانگ لگادی جس کےنتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے پولیس اسٹیشن پہنچ کرتفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button