کمل ہاسن کو کورونا ہوگیا

چینئی: نامور فلم اداکار کمل ہاسن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ اس حقیقت کا انکشاف انہوں نے خود کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکہ کے دورے کے بعد ہلکی سی کھانسی ہوئی تھی۔ کورونا کے تشخیصی ٹیسٹوں کے دوران کورونا کی رپورٹ ’مثبت‘ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہاسپٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔ انھوں نے انکی پارٹی کے کارکنوں اور ان سے ملاقات  کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایں اور مثبت پائے جانے پر کچھ دن تنہائی میں رہیں۔