تلنگانہ

تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اگلے پانچ دنوں تک بارش۔ ایلو اور گرین الرٹ جاری

حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے اثر سے ریاست تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش یا معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ میڑچل، نلگنڈہ،رنگا ریڈی،سوریہ پیٹ، حیدرآباد ، جنگاؤں۔ محبوب آباد،ورنگل، ہنمکنڈہ ، بھونگیر اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ ان اضلاع کے لیے ایلو اور گرین الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

اسی طرح ریاست آندھرا پردیش کے نیلور، پاروتی پورم، کاکناڑا، ایلور، ترپتی اضلاع کے بعض مقامات پر بھی موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button