نیشنل

بلی بائی کے بعد اب کلب ہاوس، مسلم‌ خواتین کے خلاف بے ہودہ مباحثہ،قابل‌ اعتراض ریمارکس

نئی دہلی:سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک مرتبہ پھرمسلم خواتین کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔ کلب ہاوس چیٹ ایپ پرمسلم خواتین ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں کہ عنوان پرایک مباحثہ منعقد کیا گیا جس میں مسلم خواتین کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے گئے۔ خواتین کمیشن نے کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین کمیشن کی جانب سے از خود اس کا نوٹس لیا گیا اوردہلی پولیس کے سائبرسیل سے ملزمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو ملزمان کو گرفتارکرنے اور پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدیات دی ہے۔ واضح رہے کہ وقفہ وقفہ سے مسلم خواتین کے خلاف اس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہیں۔ بلی ایپ اورسلی ڈیلز کے بعد اس طرح کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button