جنرل نیوز

موبائیل سے رشتہ توڑو کتابوں سےناطہ جوڑو ! مفتی محمد ھارون ندوی کے ہاتھوں لائبریری اور کتاب میلے کا افتتاح

کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج, جلگاؤں میں کتاب میلے اور لائبریری کا افتتاح اور ثقافتی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد

جلگاؤں (نامہ نگار ):کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج میں ثقافتی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد صدر انجمن اے.کے.کے الحاج ڈاکٹر امان اللّٰــہ شاہ صاحب کی صدارت سے عمل میں آیا۔ موصوف نے سبھی طالبات کومبارکباد پیش کیں اور تعلیم , مطالعہ اور کتابوں سے دوستی کرنے کی افادیت بیان کرتے ہوئے صد شکر خدا کے بعد آے ہوے مہمانان اور قاضی مشتاق صاحب کا شکریہ ادا کیا .

مذید مرحومہ حجن مہ جبین زوجہ قاضی مشتاق احمد صاحب کے حق میں دعائیہ کلمات سے اختتام کیا. مفتی محمد ہارون ندوی کے دست مبارک سے اسکول ہذا کو تقریبًا 150 سے زائد قاضی مشتاق احمد صاحب کی جانب سے ہدیہ ملی کتابوں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا جس کے بعد *مفتی صاحب نے قرآن کریم کی آیات مبارکہ سے علم کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا کہ علم ہی سے انسان انسان بنتا ہے, اسی لئے رب نے سب سے پھلے علم کے حاصل کرنے كا حُکم ديا،اپنے اچھوتے نرالے انداز میں مفتی صاحب نے نصیحت کرتے ہوئے موبائیل سے رشتہ توڑنے اور کتابوں سے ناطہ جوڑ نے کی بات کی, موبائل سے پھیلنے والی گندگی اور اُسکے برے اثرات پر تفصیلی بات کی،بیٹیوں کا ادارہ کتنا ضروری ھے، ھمارے اِدارے ہونگے تو ھماری بیٹیاں عزت و عصمت حجاب پر ده کے ساتھ تعلیم حاصل کریںگی، مسلمانوں اپنے اِدارے قائم کرو، اداروں کا ساتھ دو، اِداروں کے دُشمن بن کر اللّٰہ کے پھلے حُکم پر عمل کرنے سےاُمت کو نہ روكو* . وہی اعجاز ملک صاحب نے تقریب میں حصہ لینے والی طالبات کو مبارکباد پیش کیں اور طالبات کو تعلیم کے جاری رکھنے اور بڑھانے کی صلاح دی.سابق صدر مدرس عقیل خان سر نے کتاب سے علم , علم سے تعلیم اور تعلیم سے معلم کا سفر بیان کیا. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے جماعت ہشتم الف کی طالبہ ام کلثوم مفتی افضل نے کیا۔ اسی طرح جماعت دہم سے اربینہ مشتاق علی اور ارم اسلم نے منفرد انداز میں حمد باری تعالی پیش کیں تو پنجم جماعت کی زنیرہ شاہد نے نعت کا نزرانہ پیش کیا۔ ترانئہ انجمن دہم جماعت سے ارم اسلم اور گروپ نے پڑھا, تقریر بعنوان کتاب ایک بہترین ساتھی اس عنوان پر دہم جماعت کی خنساء مرسلین باغبان نے,نظم کتابیں کچھ کہنا چاہتی ہیں

پنجم سے زنیرہ شاہد اور انکی گروپ ساتھی نے اور سرسری جائزہ کتاب لکشمن ریکھا کے پار یاز دہم سے شیخ سیما کوثر عبدالاحد نے پیش کیا. پروگرام کی آخری کڑی مضمونِ نویسی کے مقابلہ میں اول خنسا مرسلین(دہم) , دوم عائشہ صدیقہ (دواز دہم) اور سوم تحسین فاطمہ (دہم) مقام حاصل کرنے والی طالبات کو ایک عدد قرآن کریم و نقد رقم دے کر ہمت افزائی کی گیی. تمام اساتزہ اکرام موجود تھے۔ تقریب کی نظامت معاون معلم شیخ تبریز اور شاہ محسن نے انجام دی ۔ اظہار تشکر سینیئر معلم شیخ مظہرالدین نے ادا کئے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کوشش کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button