شادی کے بعد ہجڑے کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک ہجڑے نے خودکشی کرلی جس کی حال ہی میں ایک نوجوان سے شادی ہوئی تھی۔ شہرکے علاقہ سرورنگرسے تعلق رکھنے والے گونا عرف سپنا کی ملاقات دو سال قبل نشانت نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ گونا عرف سپنا اورنشانت نے تین ماہ قبل شادی کرلی۔ شادی کے بعد نشانت نے سپنا سے دوری اختیارکرلی تھی۔ اسے سمجھانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ سپنا کے ساتھ رہنے کیلئے تیارنہیں تھا اوراس نے اس کے ساتھ رہنے سے انکارکردیا۔ نوجوان کی اس حرکت پرمایوس سپنانے پھانسی لے لی۔