جرائم و حادثات

ہنمکنڈہ۔ آر ٹی سی اور ٹینکر میں تصادم 12 زخمی

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع ہنمکنڈہ میں آج ایک آر ٹی سی بس اور ٹینکر متصادم ہونے کےنتیجہ میں 12 مسافرین زخمی ہو گئے۔

 

ضلع ملگ سے ہنمکنڈہ کی سمت جانے والی آر ٹی سی بس اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا اور ٹینکر الٹ گیا اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورس اور دیگر 10 مسافرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت آر ٹی سی بس میں 70 مسافرین سوار تھے۔ آتماکور پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button