آپریشن کے بعد ڈاکٹرس پیٹ میں روئی بھول گئے

بھونگیر: آپریشن کے بعد ڈاکٹرس ایک خاتون کے پیٹ میں روئی بھول گئے تھے جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھونگیرمیں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سال قبل رائے گیری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بھونگیرکے خانگی ہاسپٹل میں بچہ کو جنم دیا تھا۔ وہ پیٹ کے درد سے پریشان تھی جس پراس کے رشتہ داراسے ہاپسٹل لے گئے جہاں پتہ چلا کہ ا سکے پیٹ میں روئی ہے جو پہلی زچگی کے وقت ڈاکٹرس آپریشن کے دوران پیٹ میں بھول گئے تھے اس دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے پاس احتجاج کیا۔