جنرل نیوز

اوٹکور میں مختلف سرکاری دفاتر اور تنظیموں کی جانب سے یوم آزادی کی تقاریب

اوٹکور : 15 اگست (اردو لیکس) اوٹکور مستقر پر 15 اگست یوم آزادی ہند کے موقع پر سب سے پہلے علی الصبح پولیس اسٹیشن پر جناب گوکاری سب انسپکٹر آف پولیس نے قومی پرچم کشاٸی کرتے ہوٸے ترنگا لہرا کر سلامی لی۔ایم پی ڈی او دفتر پر ایم پی پی واٸی لکشمی ناراٸن ریڈی نے قومی پرچم لہرایا تحصیلدار دفتر پر تحصیلدار تروپتیا نے قومی پرچم لہراتے ہوٸے سلامی لی اوٹکور گرام پنچایت میں سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی

 

۔اسی طرح سے سرکاری ہاسپتل میں جناب ڈاکٹر حبیب نے قومی پرچم لہراتے ہوٸے سلامی لی۔مجلس اتحادالمسلمین دفتر پر جناب محمد پاشاہ مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور ٹاٶن صدر نے قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوٸے سلامی لی۔جامعہ عاٸشہ سلفیہ میں ضمیر علی امرچنتہ نے قومی پرچم لہرایا۔گیتانجلی اسکول میں پرنسپال محترمہ کے۔پدمجا نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ملت اسلامیہ ہاٸی اسکول میں جناب محمد خورشید نے قومی پرچم لہرا کر ترنگا کی سلامی لی۔مدرسہ تحتانیہ میں جناب محمد فضل صدر مدرس مدرسہ فوقانیہ صدر مدرس سریش نے قومی پر چم لہرایا

 

۔زرعی دفتر پر اے او گنیش ریڈی نے قومی پرچم لہرایا پی اے سی ایس دفتر پر چیرمین ایم۔بال ریڈی نے قومی پرچم لہرایا۔ام آر سی دفتر پر ایم ای او وینکٹیا نے قومی پرچم لہراتے ہوٸے سلامی لی۔اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑ،محمد اسماعیل مجلس اتحادالمسلمین جنرل سکریٹری ضلع ناراٸن پیٹ، کو آپشن ممبر عبدالرحمن شبو،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،جناب منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور،جناب محمد نذیر،عبدالخالق،جناب ایوب صاحب پردے’عبدالقیوم،محمد سمیع،محمد زبیر مجاہد،رحمت اللہ،محمد،مزمل چاندی محمد سہیل کے علاوہ دیگر شریک تھے۔اس موقع پر مجلس اتحادامسلمین دفتر کے احاطہ میں تمام شرکا کیلٸے طعام کا نظم رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button