تلنگانہ

شادی‌کے بعد دلہن مہر کی رقم اور زیورات لے کر فرار!۔حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد:شادی کے فوری بعد دلہن مہر کی رقم اور طلائی زیوارات لے کر فرار ہوگئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آیا ۔ محمد الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز وٹے پلی کے ایک گھر میں ان کا مقامی لڑکی سے نکاح پڑھایا گیا  جس کے بعد دلہن بیوٹی پارلر جانے کے بہانے مہر کی رقم 50 ہزار روپئے اور ایک لاکھ 75 ہزار کے طلائی زیوارات لے کر فرار ہوگئی۔ دلہے نے الزام لگایا کہ دلہن کی فراری میں گھر کے ہی افراد نے مدد کی ہے۔ شادی کے فوری بعد دلہن کے فرار ہوجانے پر دلہا سکتہ میں آگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button