مجلس اتحاد المسلمین کا ٹویٹرہیک!

حیدرآباد:مجلس اتحاد المسلمین کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ہیک کرلیا گیا ہے۔ ہیکرس نے ہینڈل کا نام تبدیل کر کے ایلن مسک کر دیا ہے اور ڈی پی پر بھی ایلن مسک ہی کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایلن مسک برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے جس ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کیا گیا ہے اس کے 6 لاکھ 78 ہزار کے قریب فالوورس ہیں اور یہ اکاؤنٹ سال 2010 میں بنایا گیا تھا۔ ٹویٹرہینڈل سے تاحال کوئی قابل اعتراض ٹویٹ نہیں کئے گئے۔ اس سلسلے میں مجلس کی جانب سے فوری طورپرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔