دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں لگی آگ

نئی دہلی: دہلی میں واقع آ ل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسس یعنی ایمس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ہاسپٹل کی نویں منزل میں کل رات ساڑے دس بجے آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کچھ ہی گھنٹوں میں آ گ پر پوری طرح قابو پالیا۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس منزل پرلیباریٹری تھی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ایمس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔