تلنگانہ میں یکم ستمبرسے اسکولس کھولنے تمام تیاریاں مکمل

حیدرآباد: وزیر تعلیم تلنگانہ سبیتااندراریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے یکم ستمبرسے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلہ میں تمام اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے ایک تلگونیوزچینل کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا کہ اسکولس اور کالجس کے انتظامیہ کو پہلے ہی کوویڈ اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 17ماہ کے بعد اسکولس کو کھولاجارہا ہے۔صدورمدارس،پرنسپلس مقامی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کوویڈ کے اصولوں پر عمل کرنے کے کام کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 22ریاستوں میں اسکولس کھول دیئے گئے ہیں جس کے پیش نظرریاست میں یکم ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں۔بچوں کو بخار آنے پر فوری طورپر ان کو ڈاکٹر سے رجوع کریں،کسی بھی طالب علم کو کوویڈ ہونے پر اسکول کے تمام طلبہ کا معائنہ کروایاجائے۔اسکولس کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہلکاروں کیلئے ٹیکہ لینا ضروری ہے۔