جرائم و حادثات

شوہر نے کاٹ دی بیوی کی ناک _ اور کٹی ہوئی ناک جیب میں رکھ کر فرار، اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ

لکھنو _ 3 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص نے بیوی کی ناک کاٹ کر کٹی ہوئی ناک اپنی جیب میں رکھ کر فرار ہو گیا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے لکھیم پور کھیری  کے بنسٹالی گاؤں کا رہنے والا وکرم بیوی سے جھگڑے کے بعد غصے میں آکر بیوی سیما دیوی کی ناک کاٹ دی اور ناک جیب میں رکھ کر بھاگ گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ بتایا گیا کہ خاتون اپنی چار سالہ بیٹی کو شوہر کے مار پیٹ سے بچانے آئی تھی اس دوران وکرم نے تیز دھار چاقو سے سیما دیوی کی ناک کاٹ دی ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

بنستالی میں رہنے والی سیما دیوی نے تحریر شکایت میں پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ رات تقریباً آٹھ بجے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں۔ چار سال کی بیٹی شوبھی موبائل کو دیکھ رہی تھی۔ شوہر موبائل مانگ رہا تھا۔ موبائل نہ ملنے پر وکرم نے غصے میں آکر بیٹی کو مارنا شروع کردیا۔ سیما نے بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی مارنا شروع کردیا۔

 

اس کے بعد وکرم نے   چاقو سے سیما کی ناک کاٹ دی اور کٹی ہوئی ناک کو جیب میں رکھ کر بھاگ گیا۔ متاثرہ نے رات ہی ڈائل 112 پر اطلاع دی۔ اسے علاج کے لیے میٹولی سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں سے اسے ضلع ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ صبح سیما اپنے والدین کے ساتھ متولی پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کرائی۔ پولیس اسٹیشن آفیسر آلوک کمار دھیمان نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر کے خلاف اس کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

متاثرہ نے بتایا کہ شادی کو تقریباً 12 سال ہوچکے ہیں۔ سیما کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے وکرم کے دوسری عورت سے ناجائز تعلقات ہیں۔ اس کی مخالفت کرنے پر وکرم اسے ہر روز مارتا ہے۔ کئی بار نشے کی حالت میں مارا پیٹا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس کا شوہر اسے کسی دوسرے شخص سے تعلقات کے بہانے ہراساں کرتا ہے۔  خاندان کے افراد نے ان دونوں کے جھگڑے ختم کروانے کئی بار مصالحت کرائی تھی لیکن وکرم کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button