ضرورت مندوں کی مدد وقت کا تقاضہ۔الحاج حافظ محمد فیاض علی کا پیغام عید

 حیدرآباد:المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے مینجنگ ڈائریکٹر الحاج حافظ محمد فیاض علی نے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  قربانی کی اصل روح انسان میں تقوی کوپروان چڑھانا ہے کیونکہ اللہ تعالی کو ذبیح جانور کا گوشت اور خون نہیں بلکہ دلوں کا تقوی اور اخلاص پہنچتا ہے۔
کروناوائرس کی وبا نے غریب طبقے کی معاشیت کوتباہ وبرباد کردیا۔ بے شمار  لوگ ایسے  ہیں جنہیں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی وبا کی صورت میں ایک ایسی صورت حال ہمارے سامنے ہے  جس کے بارے میں دنیا نے سوچا  بھی نہیں ہوگا، اس وقت ہمارے لئے ایک نیا امتحان ہے۔ امتحان کی اس گھڑی میں انسانیت کو بچانے کا ایک طریقہ حضور صلعم کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہونا  ہے اس کے ذریعہ ہم اللہ کی خوشنودی اور رضا مندی حاصل کر سکتے ہیں، ضرورت مندوں کی مدد وقت کا تقاضہ ہے۔