امریکہ، میوزیکل فیسٹول میں بھگدڑ8 ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی: امریکہ کے ٹیکساس میں میوزیکل فیسٹول کے دوران بھگدڑ کے نتیجہ میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور300 زخمی ہوگئے۔ ہوسٹن شہرمیں منعقدہ آسٹروورلڈ میوزیکل فیسٹول میں یہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ میوزیکل شوکے اسٹیج پرٹراویس اسکاٹ کے آتے ہی لوگ اچانک شہ نشین کی سمت بڑھنے لگے جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت اس میوزیکل ایونٹ میں 50 ہزارکا مجمع موجود تھا۔ حادثہ کے بعد میوزیکل فیسٹول کو منسوخ کردیا گیا۔