امیت شاہ لاپتہ؟ این ایس یو آئی کی دہلی پولیس میں شکایت

نئی دہلی: این ایس یو آئی کے قومی جنرل سکریٹری ناگیش کریپّا نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کروئی ہے۔ انھوں نے دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ انھوں نے کہا ہے کہ جب ملک ایک خطرناک وبا سے متاثر ہے اور ملک کے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں ایسے میں سیاسی لیڈروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت ہند یا بی جے پی حکومت کے تئیں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے تئیں جوابدہ ہوں۔

این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری اور میڈیا انچارج لوکیش چگ نے اس تعلق سے کہا کہ 2013 تک سیاسی لیڈران شہریوں کے تئیں ذمہ دار تھے، لیکن اس کے بعد بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے ماحول پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ اب ملک میں کچھ بھی ہو جائے اس کی ذمہ داری کوئی بھی لیڈر نہیں قبول نہیں کرتا۔ آج بھی کورونا بحران میں ملک کے سرفہرست دو ذمہ دار غائب ہیں۔