اوراب ٹیلی گرام میسجنرکے یوزرس کو ہوئی مشکل

نئی دہلی: دنیا بھر میں ٹیلی گرام میسنجریوزرس کوآپریٹنگ میں مشکلات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آن لائن آؤٹیج ٹریکر ڈاون ڈٹیکٹر کے مطابق روس ، امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی اور دیگر ممالک میں ٹیلی گرام میسنجر کے صارفین نے اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبلفیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ خدمات میں چند‌گھنٹوں کی رکاوٹ کے بعد کل گوگل کی ای میل سروس جی میل کی خدمات بھی متاثر ہوئی تھیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں یہ خدمات اچانک بند ہو گئی جسکی وجہ ‌سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ صارفین‌کو ای میل بھیجنے یا موصول کرنے میں مشکلات ہورہی تھیں جس کے بعد تازہ طورپرٹیلی گرام میسنجرکے مسائل کی شکایت سامنےآئی ہے۔