تلنگانہ

ڈاکٹر پرینکا آلا بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کلکٹر کی حیثیت سے آج ڈاکٹر پریانکا آلا نے جائزہ حاصل کرلیا آج دوپہر میں ڈاکٹر پریانکا آلا نے کتہ گوڑم کلکٹریٹ میں دستخط کرتے ہوئے جائزہ حاصل کرلیا اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر پریانکا آلا نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ گریجن اور قبائلی طبقات والے کثیر آبادی ضلع میں خدمت کا موقع فراہم کیا گیا

 

محترمہ نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کام کیا جائے گا ڈاکٹر پریانکا آلا نے مزید کہا کہ میری پیدائش اور تعلیم تلنگانہ میں ہی ہوی اور میں فخر محسوس کررہی ہوں کہ تلنگانہ کی عوام کی خدمت کا مجھے موقع فراہم کیا گیا

 

ڈاکٹر پریانکا آلا نے اپنا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ میں 2016 آی اے ایس بیاچ کی ہو بھدرادری کتہ گوڑم سے قبل بھونگیر حیدرآباد اضلاع میں کام کرچکی اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کتہ گوڑم ونکٹیش نے ڈاکٹر پریانکا آلا کا ضلع کے تمام عہدیداران سے تعارف کروایا

متعلقہ خبریں

Back to top button