آندھراپردیش سیلاب۔ دلہے کی دادی پانی میں بہہ گئی اور رک گئی شادی

وجئے واڑہ: ریاست آندھراپردیش میں سیلاب کا قہرجاری ہے، اس دوران ایک شادی اس وقت رک گئی جب دلہے کی دادی کے علاوہ شادی کے اخراجات کیلئے رکھے 30 لاکھ روپئے نقد رقم اورسونے کے زیورات بہہ گئے۔ یہ حادثہ ضلع چتورمیں پیش آیا۔ موضع چیورمیں امرناتھ نامی نوجوان کی شادی اتوارکومقررتھی۔ ضلع میں زبردست بارش ہوئی جس کی وجہہ سے سیلاب کے پانی میں دلہے کی دادی 75 سالہ ساوترماں کے ساتھ ساتھ تیس لاکھ روپئے نقد رقم اورطلائی زیورات بہہ گئے۔ اس حادثہ کے بعد شادی کی تقریب رک گئی۔ واضح رہے کہ انامیا زخیرہ آب سے پانی چھوڑنے کی وجہہ سے کئی گاوں بہہ گئے اورکئی لوگوں سے سروں سے سائبان چھن گیا۔