نیشنل

گروپ سے نکالنے پرایڈمین کی زبان کاٹ دی گئی۔ مہاراشٹرا کے پونے میں غیرانسانی واقعہ

ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ایک شخص نے غصہ میں آکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرگروپ کے ایڈمین کی زبان کاٹ دی۔ اس واقعہ کے بعد پونے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس معاملے میں زخمی کی بیوی نے پونے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

تفصیلات کے مطابق پونے میں اوم ہائٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے ایک سوسائٹی ہے۔ شکایت کنندہ پریتی ہرپال سوسائٹی کی صدرہیں۔ ملزمین بھی اسی سوسائٹی میں رہتے ہیں۔ اس سوسائیٹی کا ایک واٹس ایپ گروپ ہے اس گروپ سے سریش پائیکلے کو نکال دیا گیا تھا۔ سریش پیکلے نے سوسائیٹی کی صدر پریتی ہرپالے کے شوہر کرن ہرپالے کو واٹس ایپ پر میسج کیا کہ انہیں گروپ سے کیوں نکالا گیا؟ لیکن کرن ہرپالے نے ان کے پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا۔
میسج کا جواب نہ دینے پر سریش نے کرن کو اس سے ملنے کے لیے سوسائٹی کے دفتر بلایا۔ جہاں سریش نے ایک بار پھر کرن کو واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے بارے میں سوال کیا جس پر کرن نے جواب دیا کہ آپ گروپ میں کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں اس لیے آپ کو گروپ سے نکال دیا گیا۔ برہم ہوکرسریش نے کرن کو پیٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران سریش کے ساتھ چار دیگر افراد نے بھی ان کی پٹائی شروع کردی اوراس دوران کرن کی زبان بھی کاٹ دی گئی۔
واقعہ کے بعد متاثرہ کی بیوی ہے نے پولیس سے شکایت کی۔ اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ شخص پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی زبان کاٹنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزمین کی شناخت سریش پیکلے، سوئیگ بھرت شندے، انل مہاسکے، شیورام پاٹل، کسان پوار بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button