تلنگانہ کے ایک نوجوان کا سالانہ 96 لاکھ کی تنخواہ پرامریکہ کی کمپنی میں تقرر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کوسالانہ 96 لاکھ روپئے کی تنخواہ پرملازمت حاصل ہوئی۔ بوم راس پیٹ منڈل کے ایک موضع سے تعلق رکھنے رتوک ریڈی نامی نوجوان امریکہ میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا ہے، کالج کیمپس سلیکشن میں امیزون کمپنی نے اس نوجوان کا سالانہ 96 لاکھ روپئے کی تنخواہ پرتقررکیا۔ نوجوان کے والدین ملازمت پیش بتائے گئے ہیں۔