انٹر نیشنل

کرسمس کے تحائف: سعودی عرب میں مذہبی رواداری کا منفرد انداز

ریاض ۔ کے این واصف

   کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اس سال کرمس سے متعلقہ تحائف اور سجاوٹی سامان سعودی عرب کے بہت سے بازاروں اور مالز میں آسانی سے دستیاب رہے۔ سعودی میں رہنے والے عیسائی باشندوں کے لئے یہ سہولت اس سے قبل کبھی حاصل نہیں تھی۔ عرب نیوز کے سروے کے مطابق سعودی عرب میں اس طرح کی مذہبی رواداری، سماجی تبدیلی کی رفتار اور دائرہ کار دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں کرسمس کی مناسبت سے درخت، جدہ کی مارکیٹ میں سنومین اور الخبر میں سانتا کلاز کے ماڈل بھی نظر آتے ہیں۔یہاں بسے تارکین وطن سعودی عرب کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اعتدال پسند کوششوں نے ایک ایسا ماحول پیدا کیا ہے جو دوسرے عقائد اور روایات کے لیے خوش آئند ہے۔اس تبدیلی نے مقامی مارکیٹ کی دکانوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو مختلف فیسٹیول کی مناسبت سے اپنے گاہکوں کو اس سے متعلقہ مصنوعات کی وسیع رینج فروخت کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

پہلے پہل یہاں بسنے والے مسیحیوں کو کرسمس کا جشن منانے کے لیے اس حوالے سے مصنوعات دستیاب نہیں تھیں تاہم اب وہ اس سے متعلقہ اشیا یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔مملکتُ کے کئی شہروں میں کچھ کیفے اور ریستوران میں اس حوالے سے سجاوٹ اور درآمد شدہ مختلف چیزیں رکھی ہیں اور کرسمس کے تھیم والے کپ پیش کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح دارالحکومت کے مشہور شاپنگ سینٹر اور مال میں کئی دکانیں کرسمس کی سجاوٹ اور تحائف فروخت کر رہی ہیں۔

مملکت میں ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں نے بھی کرسمس کی تھیم کو اپنے کاروبار کا حصہ بنایا ہے اور تہوار کے مناظر کی تصاویرسے مزین نئے اشتہارات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button