جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور لڑکی کا گینگ ریپ۔ ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے کا انکشاف

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک اورلڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ دھیرج، رتیش نامی دونوجوانوں نے انسٹراگرام پرایک لڑکی سے دوستی کی اورانھوں نے چیٹنگ کرتے ہوئے لڑکی کواس بات کا یقین دلایا کہ وہ بہت اچھے ہیں، بعد ازاں لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی اورخفیہ طورپرویڈیو گرافی کرکے وہ اسے وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کررہے تھے۔

انھوں نے ویڈیو حوالہ کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے لڑکی کو طلب کرکے اس کے ساتھ ایک مرتبہ پھرگینگ ریپ کیا۔ ان کی شرمناک حرکتوں کی وجہہ سے لڑکی ذہنی تناو کا شکارہوگئی تھی جب اسے اس کے گھروالے ماہرنفسیات کے پاس لے گئے تو اس نے حقائق کا انکشاف کیا۔ لڑکی کے گھروالوں نے 30 مئی کو سکندرآباد کے کارخانہ پولیس سے شکایت کی پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چارنوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button