جنرل نیوز

سابق انڈین آرمی کوچ محمد شفیع سمیع کانگریس پارٹی میں شامل

حیدرآباد(پریس نوٹ) سابق انڈین آرمی کوچ محمد شفیع سمیع نے حلقہ اسمبلی کاروان کے قریب400 اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی کے صدردفترگاندھی بھون میں ٹی پی سی سی ورکنگ صدر اور ایم ایل سی بی مہیش کمار گوڑ نے ان کا پارٹی میں کھنڈوا پہنا خیرمقدم کیا۔

 

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد شفیع سمیع نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے انتخابات کے دوران تلنگانہ کے غریب عوام کے لئے جن اسکیمات کااعلان کیاتھا اسے پورا کیا گیاہے اور اس سے غریب عوام کوبہت فائدہ ہورہا ہے خاص کر خواتین کیلئے بس میں مفت سفر، ہیلتھ انشورنس، برقی بلز میں معافی اوردیگر کئی فلاحی اسکیمات کانگریس عوام کو پہنچارہی ہے جس سے تمام لوگ خوش ہیں اور یہ غریبوں کی مدد کرنے والی پارٹی ہے اس لئے ہم کانگریس پارٹی میں آج شامل ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ایک سیکولر وزیراعلیٰ ہیں اورہمیں امید ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ سیکولرازم کولائے گی

 

۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین مدھو یاشکی گوڑہ، دیپاداس منشی، عثمان الہاجری (حلقہ کاروان)، شیخ اکبر(ملک پیٹ)،عبیدالہاجری، محمد مصطفی، شیخ محمد عبدالرحمن الہاجری، نصیر سہیل،انیل کمار، پدمانند، محمدعنایت،سلطان خان، شیخ نعیم عبداللہ اور دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button