حیدرآباد میں قتل کی ایک اورواردات

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔56 سالہ للیتا ساکن چرلہ پلی چکری پوری کالونی کی نعش اس کے مکان میں خون میں لت پت پائی گئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ خاتون کے چھوٹے بیٹے ارجن نے یہ واردات انجام دی ہے کیونکہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ کشائی گوڑہ پولیس تمام زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا چھوٹا بیٹا کچھ عرصہ سے زیرعلاج تھا اوروہ حال ہی میں مکان واپس ہوا۔ ارجن فراری میں ہے۔