حیدرآباد میں قتل کے بعد نعش کو نذرآتش کردیا گیا

حیدرآباد:حیدرآباد میں نامعلوم شخص کا قتل کرنے کے بعد نعش کو نذرآتش کردیا گیا۔ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مامڈپلی روڈ پر پولیس کو 30 تا 35 سالہ درمیانی عمر کے نامعلوم شخص کی نعش جھلسی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اس شخص کا کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور نعش کو یہاں لاکر پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کریا اور مصروف تحقیقات ہے۔