انٹر نیشنل

ڈاکٹرذاکرنائک کی تنظیم سے وابستگی پر”یو اے پی اے ”قانون کے تحت ہوگی کاروائی

ممبئی: مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے واضح کر دیا ہے کہ اسلامی اسکالر ذاکر نائک کی سر براہی والی کالعدم تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے وابستگی جرم ہے اور اگر کوئی اس تنظیم سے پابندی کے باوجود رابطہ رکھتا ہے تو اس کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی جانے انجانے میں اس تنظیم سے وابستگی رکھتاہے یا اس کی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھا تو وہ فوراً اس سے علیحدگی اختیار کر لی جائے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال نے کہا کہ اگر کسی شخص کے آئی آر ایف کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع ایجنسیوں کو ملتی ہے تو وہ اس پر کارروائی کی مجازہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button