تلنگانہ

حیدرآباد میں رات دیر گئے تک کاروبار کھلے رکھنے اور چالانات عائد نہ کرنے کمشنر پولیس سے مجلس کے ارکان اسمبلی کی نمائندگی

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)  کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد  نے حیدرآباد کے پولیس کمشنر سرینواس ریڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چھوٹے تاجروں اور ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

 

کاروان کے ایم ایل اے کوثر محی الدین اور چارمینار کے ایم ایل اے میر ذوالفقار علی نے کمشنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس مہدی پٹنم، ریتی باؤلی، پھتت گٹی، لاڈ بازار، چارمینار، ٹولی چوکی، 7 گنبد، گولکنڈہ، آصف نگر، امیرپیٹ وغیرہ میں چھوٹے تاجروں/ اسٹریٹ وینڈرس پر بھاری جرمانے عائد کر رہی ہے۔

مجلس کے ایم ایل ایز نے پولیس کمشنر کی توجہ دلائی کہ شہر میں ہوٹلوں اور دیگر کاروباری اداروں کو رات دیر گئے تک کھلی رکھنے کی  اجازت دی جائے۔ جس پر کمشنر پولیس  سرینواس ریڈی نے ایم ایل ایز کی جانب سے پیش کردہ مسائل کا جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button