راجستھان میں بھی لاک ڈاون

اجمیر: ریاست راجستھان میں کورونا کی دوسری لہر کے چلتے چین کو توڑنے کی غرض سے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کی صدارت میں کل رات ہوئے کابینیہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
ریاست میں 10 مئی کی صبح پانچ بجے سے 24 مئی کی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شادی بیارہ کی تقاریب پربھی 31 مئی تک پابندی لگادی گئی ہے اورمذہبی مقامات بھی بند رہیں گے۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آمد و رفت بند رہے گی۔ گھر پر شادی کرنے کی اجازت ہوگی لیکن 11 سے زیادہ مہمانوں کی اجازت نہیں ۔ کورٹ میرج کی اجازت بھی ہوگی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کیلئے گائڈ لائن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔