نیشنل

آندھراپردیش کے گورنر کو کورونا ہوگیا

وجئے واڑہ:آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن کی صحت سے متعلق حیدر آباد کے اے آئی جی ہاسپٹل نے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 88 سالہ گورنر وشو بھوشن ہری چندن کو 17 نومبر کو دوپہر 1 بجے گچی باؤلی کے اے آئی جی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ڈاکٹرس نے کہا کہ 15 نومبر کو گورنر کی کووڈ رپورٹ  مثبت آئی تھی، فی الحال انہیں آکسیجن دیا‌جارہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آندھرا پردیش کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن کو خرابی صحت کی بنا پر خصوصی پرواز کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ وہ گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج ہے۔چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے گورنر وشو بھوشن ہری چندن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ پتہ چلا ہے کہ گورنر کی صحت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button