ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس نظام آباد میں لکچررس کیلئے درخواستیں مطلوب

نظام آباد:28/ ڈسمبر (راست) تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس نظام آباد میں لکچررس کے مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ضلع نظام آباد میں ٹمریز کے لڑکوں کیلئے 19 اور لڑکیوں کیلئے 8 کالجس موجود ہیں جن میں فزکس لکچرر، اناٹومی لکچرر ووکیشنل کورس، سیوکس لکچرر، ہسٹری لکچرر، پی جی ٹی انگریزی گرلز کالج کیلئے اور بی ایف سی ووکیشنل کورس اور پی جی ٹی فزیکل سائنس، بوائز کالج کیلئے درخواستیں راست ڈی ایم ڈبلیو آفس نظام آباد، آر ایل سی آفس ناگارام کالج نظام آباد یا متعلقہ پرنسپل کے پاس داخل کرسکتے ہیں۔ خواہشمند امیدوار کیلئے پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ اور تدریسی تجربہ لازمی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button