تلنگانہ

ریونت ریڈی نے کانگریس کی حلف برداری تقریب کے مقام اور وقت کا اعلان کردیا

حیدرآباد۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے کے نامور صحافی راجدیپ سردیسائی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ تلنگانہ میں ریاستی عوام اور کے سی آر خاندان کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

 

ریونت ریڈی نے نہ صرف کانگریس کی جیت کی یقین کا اظہار کیا بلکہ تقرب حلف برداری کے مقام اور وقت کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ 9 دسمبر کی صبح ساڑھےدس بجے ایل بی اسٹیڈیم میں کانگریس کے چیف منسٹر حلف لیں گے۔

 

انٹرویو کے دوران کے سی آر حکومت پر بدعنوانیوں کے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ انتخابی منشور میں خود اس بات کو شامل کیا گیا ہے کہ برسر خدمت جج کے ذریعہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کروائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button