نیشنل

ملک میں 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے پہلی کووڈ ویکسین کو ملی منظوری

نئی دہلی: ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے ملک میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے زایڈس کیڈیلا کی دنیا کی پہلے ڈی این اے پلیٹ فارم پر مبنی کووڈ-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک میٹنگ میں زائکووی ڈی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی سفارش کی گئی۔زائکووی ڈی ملک میں منظور شدہ کووڈ-19 ویکسین کے بڑے پورٹ فولیو میں شامل ہونے والی چھٹی ویکسین بن گئی ہے ، روس کے سپوتنک V ، امریکہ کی ماڈرنا ، اور جانسن اینڈ جانسن کے بعد ، مقامی طور پر تیار کی جانے والی کوویشیلڈ اور کوویکسین کے علاوہ ہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button