تلنگانہ میں مزید میڈیکل کالجس کو منظوری۔ ان اضلاع میں قائم ہوں گے ادارے

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے 7 اضلاع میں میڈیکل کالجس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس کو منظوری دے دی گئی ہے۔ محبوب آبآد، جگتیال، سنگاریڈی، ناگرکونول،ونپرتی، کتہ گوڑم منچریال میں نئے میڈیکل کالجس قائم ہوں گے۔ ریاستی وزیربلدی نظم و نسق کے تارک راما راو نے یہ بات بتائی۔ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل ریاست میں چار میڈیکل کالجس تھے بعد ازاں سال 2014 اور2018 کے درمیان مزید پانچ میڈیکل کالجس قائم کئے گئے تھے اوراب نئے 7 میڈکیل کالجس کو منظوری دی گئی ہے۔