جرائم و حادثات

حیدرآباد یوتھ کریج کا سید ایوب پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار _ چنچل گوڑہ جیل منتقل

حیدرآباد _ 2 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کی ساؤتھ زون ٹاسک فورس اور فلک نما پولیس نے مشترکہ کارروائی میں حیدرآباد یوتھ کریج کے نام سے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث سید ایوب  کو گرفتار کرلیا۔اور  ملزم کو  چنچل گوڈہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔ کیونکہ اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ بورابنڈہ این آر آر پورم کا  رہنے والا سید ایوب کمیونٹی سروس کے نام پر غیر قانونی کام کررہا تھا

 

جس پر پولیس نے اس  کے خلاف 16 مقدمات درج کیے  ہیں۔ جاریہ سال 24 مارچ کو حیدرآباد کے کمشنر پولیس سی وی آنند نے پی ڈی ایکٹ کے تحت ایوب کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ ایوب  اس وقت سے مفرور تھا، کو ہفتے کے روز گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button