نیشنل

بنگلہ دیش میں پانی کے جہاز میں لگی بھیانگ آگ 32 کی موت۔ جان پچانے کئی افراد پانی میں کود پڑے

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ایک پانی کے جہاز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 32 افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق جھولی کٹھی کے مقام پریہ حادثہ پیش آیا۔ بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ سے برنگی جانے والے تین منزلہ پانی کے جہاز میں آج صبح قریب ساڑھے تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی مسافرین خوفزدہ ہوگئے بعض نے جان بچانے کی خاطرپانی میں چھلانگ لگادی۔عہدیداروں کے مطابق اس حادثہ میں قریب 32 افراد کی جھلس جانے کی وجہہ سے موت ہوگئی۔ بعض زخمیوں کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا حکام تفصیلی طورپرچھان بین کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button