جنرل نیوز

میلاد النبی ﷺ کو پر امن منانے ضلع ایس پی نارائن پیٹ وینکٹیشورلوکا مشورہ _ مسلم قائدین کے ساتھ اجلاس

نارائن پیٹ: 04 اکتوبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع ایس پی دفتر میں ماہ ربیع الاول کے موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے سلسلہ میں ایک اجلاس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں میلاد کمیٹی نارائن پیٹ کے ذمہ داران ودیگر مسلم قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی وینکٹیشورلو نے کہا کہ میلاد النبیﷺ کے جلوس کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ مسلمان ہر مرتبہ کی طرح تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہ لیں۔ میلاد النبی ﷺ بھی پر امن طریقے سے منائیں۔سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ نہ کریں۔ دوسروں کو پریشانی ہونے والی پوسٹ سے پرہیز کریں۔ مسلم قائدین نے ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو کو نارائن پیٹ میں 9 اکٹوبر کو ہونے والے میلاد جلوس سے واقف کروایا۔اجلاس سے نارائن پیٹ ڈی ایس پی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر میلاد کمیٹی و مسلم قائدین عبدالرحمن’ عبدالقادر منڈاسگھر’ عبدالقادر بچھو’ دستگیر چاند ‘ محمد محمود انصاری’ سرفراز حسین انصاری’ محمد تقی موذن’ محمود قریشی’ ریاض الدین رنگریز ‘ نصیر چاند’ محمد اظہر’ ڈاکٹر یوسف’ ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button