جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں 2 بھائیوں پرقاتلانہ حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں کل رات دونوجوانوں پرقاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کشن باغ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب رضوان نامی نوجوان نے نجم نگر کشن باغ کے رہنے والے عمران اور محمد افروز پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں زخمی آپس میں بھائی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی بہادرپورہ پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی زخمیوں کو علاج کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ فوری طورپرحملہ کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button