تلنگانہ

حیدرآباد نمائش کل سے ہوگی شروع

حیدرآباد: شہریان حیدرآباد کو جس گھڑی کا انتظارتھا وہ قریب آچکی ہے۔ کل ہند صنعتی نمائش کا کل یکم جنوری سے آغاز ہوگا جو پندرہ فروری تک جاری رہے گی۔ نمائش کے افتتاح کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمود علی نمائش کا افتتاح انجام دیں گے۔ اس مرتبہ نمائش میں دو ہزار چارسو اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔ نمائش دیکھنے کے لئے آنے والوں کو گاڑیوں کی مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button