جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں دن دہاڑے برقعہ پوش خاتون پرقاتلانہ حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں دن دہاڑے ایک برقعہ پوش خاتون پرقاتلانہ حملہ کیا گیا۔ فوری طورپرملی اطلاعات کے مطابق بابا نگرعلاقہ میں ایک برقعہ پوش خاتون سڑک سے بیاگ لے کرگزررہی تھی کہ پیچھے سے ایک نوجوان نے اس پرخنجرسے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں خاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی۔ حملہ آورنے خاتون پرمتعدد وارکئے اورجب راہگیرخاتون کو بچانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے توحملہ آورنے انھیں بھی خنجر ڈرایا۔ حملہ کے بعد خاتون غش کھاکرسڑک پرگرپڑی اورحملہ آوروہاں سے فرارہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی کنچن باغ پولیس نے مقام واقعہ پرپہنچ کرزخمی خاتون کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔ زخمی خاتون کی شناخت نور بانو اور حملہ آور کی حبیب کے طور پر کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزم خاتون کو ہراساں کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button