انٹر نیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی دو سالہ فلسطینی محمد التمیمی کا انتقال _ شیرخوار کی تدفین سے قبل جذباتی مناظر

حیدرآباد _ 7 جون ( اردولیکس ڈیسک) ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو سالہ فلسطینی شیرخوار جاں بحق ہوگیا ۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ ایک فلسطینی چھوٹا بچہ جسے گذشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی تھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

 

دو سالہ شیرخوار محمد التمیمی کو گزشتہ جمعرات کو ان کے گاؤں نبی صالح کے قریب اس وقت سر میں گولی ماری گئی جب وہ اپنے والد کے ساتھ کار میں سوار تھا ۔ اسے اسرائیل کے شیبا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں 2 سالہ لڑکے کی موت کا اعلان ہوا۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب علاقے میں مسلح افراد نے ایک قریبی یہودی بستی پر گولی چلائی۔

 

لیکن لڑکے کے والد، ہیثم التمیمی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس نے ابھی اپنے بیٹے کو گاڑی میں بٹھایا تھا اور وہ ایک رشتہ دار سے ملنے کے لیے جا رہے تھے جب گولی لگی۔ والد کو بھی گولی مار دی گئی اور وہ فلسطینی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔

 

محمد التمیمی کی موت کی خبر سن کر رشتہ داروں کی کثیر تعداد گھر پر لوگ جمع ہوگئے۔ اور سینکڑوں افراد نے شیرخوار کی تدفین میں شرکت کی۔ محمد التمیمی کی ماں جب اپنے لخت جگر کو وداعی کررہی تھی اس وقت ہر ایک کے آنکھوں میں آنسو بھر آئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button