ضعیف خاتون بھی ہوس کے پجاریوں سے محفوظ نہیں۔ وحشی شخص نے خاتون کا قتل کرکے نعش کے ٹکڑے کر دئیے۔تلنگانہ میں دل‌دہلا دینے والی واردات

گھمن:  جنسی ہوس کے پجاریوں کیلئے عمرمعنی نہیں رکھتی اسی طرح کے ایک واقعہ میں درندہ صفت شخص نے عصمت ریزی کی کوشش میں ناکامی پرضعیف خاتون قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے انھیں جلادیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بجواتانڈہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون جو زہنی طورپرمتاثربتائی گئی ہے، موضع کارے پلی میں سڑکوں اور ریلوے اسٹیشن پر رہتی تھی۔ اس دوران 43 سالہ اوپیندر کی نظر خاتون پر پڑی اور اس نے ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ خاتون نے اس کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی اورگاوں والوں کو اس کی حرکت سے واقف کروادیا، جس پر اوپیندر کی بے عزتی ہوگئی اوراس نے اس کا بدلہ لینے کیلئے خاتون کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے خاتون کا سر تن سے جدا کردیا اور اس کے ہاتھ اور پاوں کاٹ دیئے اورمقتول خاتون کے جسمانی اعضاء کو آگ لگادی۔