تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی _ بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونند راو اور دیگر راجہ سنگھ کے وکلاء کی ٹیم میں شامل

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس کیس میں ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کردہ جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس کیس کی سماعت پیر 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت پیر کی دوپہر ڈھائی بجے کرنے کا اعلان کیا۔آج کی سماعت میں ملعون راجہ سنگھ کے وکلاء کی ٹیم ہائی کورٹ میں دیکھی گئی  جن میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونند راو، سابق رکن کونسل این رامچندر راو، کرونا ساگر اور دیگر موجود تھے اس ٹیم نے آج کی بحث میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button