جرائم و حادثات

8 سالہ بچی کے ریپ کی کوشش،حیدرآباد میں 60 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد: سکندرآباد میں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ بوئن پلی کے رہنے والے 60 سالہ محبوب پاشاہ کی گھرمیں ہی کرانہ دکان ہے، منگل کی شام 8 سال کی بچی دکان سے سودا لینے کیلئے گئی ہوئی تھی کہ دکاندارنے چاکلیٹ دینے کے بہانے لڑکی کو گھرمیں لے جاکراس کے ساتھ شرمناک حرکت کی کوشش کی۔ بعد ازاں لڑکی نے گھرواپس ہوکراپنی ماں کو دکاندارکی اس حرکت سے واقف کروایا اوروہ بوئن پلی پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button