ایجوکیشن

آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ جمیل احمد کا دورہ نارائن پیٹ 

نارائن پیٹ: 11 جنوری (اردو لیکس) آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ جمیل احمد نے آج اچانک نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و اقلیتی اقامتی کالج بوائز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ خواجہ جمیل احمد نے اسکول وکالج کے ڈائیننگ ہال’ فزیکل سائینس پریٹکل روم ‘ طلباء کے کلاس روم کا علحدہ علحدہ طور پر معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اسکول و کالج پرنسپل چمبرس میں مقامی کالج پرنسپل جگدیش ریڈی’ اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان’ اساتذہ و لکچررس کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ اور ضروری ہدایات بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button