عصمت ریزی کی کوشش۔ ملزم کو گاوں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے کی سزا

نئی دہلی: ریاست بہارکی ایک مقامی عدالت نے عصمت ریزی کے ملزم کو 6 ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت دھونے کی سزا سنائی ہے۔ 20 سالہ للن کمار پر 17 اپریل کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور عصمت ریزی کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اسے 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں چارج شیٹ بھی دائر کی جا چکی ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ بھی ہو گیا ہے۔ عدالت میں ملزم للن کمار کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کا موکل اپنے پیشے کے ذریعے سماج کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ اے ڈی جے اویناش کمار نے ایک انوکھا فیصلہ سنایا انہوں نے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ملزم کی ضمانت منظورکی ہے۔