جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ۔آندھرا کے تین افراد کی موت

حیدرآباد:  امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھرا پردیش کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ تلگوایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا) بورڈ کے رکن ڈاکٹر کوڈالی ناگیندر سری نواس کی بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی موت ہوگئی۔ ضلع کرشنا کے پالمیرو منڈل کے کرومادلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا سرینواس کا خاندان ہیوسٹن میں مقیم تھا۔ سرینواس کی بیوی وانی اپنی دونوں بیٹیوں کو کالج سے لا رہی تھی کہ وین نے کار کو ٹکر مار دی جس میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button